رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر الزام لگا دیا

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما عثمان ڈار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پر الزام لگادیا۔

ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نےکہاکہ خواجہ آصف میرے گھر اور سیکریٹریٹ پر حملےکی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث ہیں۔

انہوں نےکہاکہ پنجاب پولیس نےخواجہ آصف کےاحکامات پرہی میرے گھر اور سیکریٹریٹ پردھاوا بولا۔

انہوں نےمزید کہاکہ میرےخلاف ریاستی اور حکومتی مشینری خواجہ آصف کی ایما پرمتحرک ہوئی۔

رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے یہ بھی کہاکہ پولیس حملےکے دوران خواتین سے بدسلوکی کی گئی،جس پر عوامی ردعمل آیا تو خواجہ آصف نےندامت کا ڈرامہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم
انہوں نے کہاکہ حملے کو72گھنٹے گزرگئے اور خواجہ آصف کو اب خیال آیا؟ہمیں ہمدردی کی ضرورت نہیں قانونی کارروائی کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں