واشنگٹن( سٹار ایشیا نیوز )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے اعلان کرتےہوئےکہا ہےکہ منکی پاکس کا خطرہ ٹل گیا۔
ڈبلیو ایچ او کےڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے کہاکہ منکی پاکس کی نگرانی کیلئےبنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کےمطابق منکی پاکس اب بین الاقوامی سطح پرخطرے کا باعث نہیں۔
انہوں نےکہاکہ عالمی صحت کو لاحق اہم چیلنجوں سے نمٹنے کیلئےایک مضبوط،فعال اور پائیدار ردعمل کی ضرورت ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ ڈبلیو ایچ او بیماریوں سے متعلق مزید معلومات کےذریعے عالمی صحت کےنظام کو مضبوط بنانے کیلئےکام جاری رکھے گا۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے’کوویڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی‘ کےخاتمے کا اعلان کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں کو اب بھی مشکلات
ڈاکٹر ٹیڈروس کاکہنا تھاکہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کےخاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہوگیا،اس وقت بھی کورونا ہر3 منٹ میں ایک شخص کی جان لےرہا ہے۔