کراچی( سٹار ایشیا نیوز )شہر قائد میں تین دن بعد بھی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی۔
شہر کےمختلف علاقوں میں اب بھی انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا سائٹس کام نہیں کررہی ہیں جس سےصارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کیجانب سےتصدیق کی گئی تھی کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کردیا گیاہے۔
پی ٹی اے کےمطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر3دن سےانٹرنیٹ سروس بند تھیں۔
یاد رہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کےاحاطے میں ہونے والی گرفتاری کےبعد ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوئےتھے،جس کےبعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کو بند کردیاگیا تھا۔