نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل 4اہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل 4اہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی آمد کے ساتھ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لانے کے لئے بھی کوشاں ہیں، 4اہم ممالک کا دورہ کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ نواز شریف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے، سعودی عرب دورہ کے دوران میاں نواز شریف عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وطن واپسی سے قبل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، سابق وزیر اعظم کا قطر کے مختصر دورہ کا بھی پلان زیر غور ہے،ذرائع کے مطابق واپسی سے قبل نواز شریف کا چین کا اہم دورہ کرنے کا بھی امکان ہے۔لیگی قائد کی ٹیم کے چینی حکام کے ساتھ بھی رابطے ہوئے ہیں،چین کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل مل گیا ہے، نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی پر ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں