لاہور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان اورمریم نواز پرتوہین عدالت لگانےکامطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نےمولانا فضل الرحمان اور مریم نواز پر سپریم کورٹ پرحملےکی منصوبہ بندی کا الزام لگادیا۔
انہوں نےمزید کہاکہ فضل الرحمان اور مریم نواز سپریم کورٹ پرحملے کی منصوبہ بندی کر کےاسلام آباد تشریف لائے۔
یہ بھی پڑھیں: مجرم کو مہمان بنایا جائے گا تو عوام احتجاج کریں گے، طلال چوہدری
پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے یہ بھی کہاکہ چیف جسٹس کی دانشمندی نےحکومتی منصوبہ ناکام بنا دیا،پی ڈی ایم حکومت گن پوائنٹ پرسپریم کورٹ سےفیصلہ لیناچاہتی ہے۔