اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کل کا احتجاج ٹریلرتھا،فلم ابھی باقی ہے۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نےکہاکہ کل پی ڈی ایم کا دھرنا مؤخر ہوا ہےختم نہیں ہوا،عوامی عدالت کو ہی آخری فیصلہ کرناہوگا۔
انہوں نےمزید کہاکہ مجرم کو مہمان بنایاجائےگا تو عوام احتجاج کریں گے،آج ازخود نوٹس کا اختیار حرکت میں ہے،پارلیمنٹ کو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے۔
ن لیگی رہنما نےکہاکہ بلوائیوں کےساتھ ادب سے پیش نہیں آیاجاتا،کور کمانڈر کےگھر اورجی ایچ کیو میں آگ لگانےوالے کےمقدمےملٹری کورٹس میں چلنےچاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش پر والدین کو چھٹی دینے سے متعلق بل منظور
طلال چوہدری نے یہ بھی کہاکہ ایک بار پھر الیکشن مینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،9مئی کو آگ لگانےوالےتحریک انصاف کےعہدے دار اور ٹکٹ ہولڈر ہیں،عمران خان کو تمام فسادات کی پلاننگ کاعلم تھا۔