دکاندار تڑپ کر رہ گئے، موجودہ عید سیزن بدترین قرار

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )آسمانوں کو چھوتی مہنگائی عید کی خوشیاں کھاگئی،کراچی کے دکانداروں نے عید کے موجودہ سیزن کو ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار دیدیا۔

اس عید پر شہر میں صرف20ارب روپے کی خریداری ہوئی، یہ خریداری گزشتہ برسوں میں کورونا کی بندش کے دوران کی گئی شاپنگ سےبھی کم ہے۔

تاجروں کاکہنا ہےکہ گزشتہ سال بھی25 سے30 ارب روپے کی خریداری گئی تھی،عید کیلئےجو اسٹاک اکٹھا کیا تھا اس کا آدھا بھی بمشکل فروخت کرپائے ہیں۔

تاجروں نےمزیدکہاکہ شہر کے بازار عید کی روایتی گہماگہمی سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابی امیدواروں کیلئے نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت میں توسیع
چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کاروباری افراد کیلئےعید کا یہ سیزن مایوس کن قرار دیتےہوئے کہاہےکہ عید کی 80فیصد خریداری بچوں اور خواتین کےکم قیمت کپڑوں کی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں