فرینڈشپ گیٹ پر افغان فوجی کی فائرنگ، 2 پاکستانی شہید

فرینڈشپ گیٹ پر تعینات افغان فوجی کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان فوجی کی جانب پاکستان سے افغانستان جانے والے افراد پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہوا جیسے ڈی ایچ کیو چمن منتقل کردیا گیا ہے، سویلینز کی موجودگی کے باعث پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ نہیں کی گئی، پاک فوج کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کے باعث بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام نے مجرم افغان سنتری کی حوالگی کےلیے رابطہ کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنے سکیورٹی اہلکاروں کوکنٹرول کرے گی ، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سےبچنےکےلیے نظم وضبط یقینی بنایاجائے۔پاکستان مثبت وتعمیری باہمی تعلقات کےلیے پرعزم ہے ،ایسے ناخوشگوارواقعات سےسنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں