برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو  کی طبیعت خراب ہونے پراسپتال داخل

برازیلین میڈیا کے مطابق سابق برازیلین صدر بولسونارو گذشتہ ماہ سے امریکا میں ہیں، سابق صدر کو پیٹ میں تکلیف کے باعث امریکی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں سابق صدر کے معالج ڈاکٹر انتونیو لوئز مکیڈو کا کہنا ہے کہ بولسونارو آنتوں کی تکلیف میں مبتلا  ہیں، تاہم ان کا طبی مسئلہ زیادہ سیریئس نوعیت کا نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر بولسونارو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کنڈیشن زیادہ خراب نہیں ہے تاہم پیٹ کی  تکلیف کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2018 کی انتخابی مہم کے دوران بولسونارو انتخابی مہم کے دوران خنجر کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے 6 مختلف آپریشنز کیے جا چکے ہیں، اور گذشتہ چند سالوں سے وہ ’bowel adhesions‘ اور ’obstructions‘ کے مسائل کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں