پنجاب اسمبلی کی تحلیل، سمری گورنر پنجاب کو بجھوا دی گئی

لاہور : پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بجھوا دی گئی ، سمری پر پرویزالہی نے دستخط کردیے ۔

فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ساتھ ساتھ کے پی اسمبلی بھی تحلیل کردی جائے گی ،  پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری  کے متن میں لکھا گیا ہے کہ میری اڈوائیس ہے کہ آپ یہ اسمبلی تحلیل کردیں ۔

سمری پر آج کی تاری درج ہے ، فواد چوہدری کے مطابق اگر گورنر نے سمری پر دستخط نہ کیے تو دو دن کےا ندر اسمبلی خود بخود ٹوٹ جائیگی ۔ عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے اپوزیشن لیڈر اور حکومتی لیڈر نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل نہیں کرتے تو سپیکر صوبائی اسمبلی خود کرسکتے ہیں ، 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے پاس جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، ق لیگ کے ایم پی ایز کا شکریہ اد اکرتے ہیں ، 

اپنا تبصرہ بھیجیں