پرویز الہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز ہے، عطا تارڑ

لیگی رہنما عطا تارڑ نے لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی اتھارٹی ہے کہ وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہے، گورنر نے کہہ دیا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، ایوان میں انہیں 186 ممبران کی حمایت لے کر گورنر کو غلط ثابت کریں۔ ووٹ لازمی لینے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مزید نہیں بھاگ سکتے، اربوں روپے کی کرپشن پرویز الٰہی اور مونس الہی نے کی ہے، کسی کو مہنگائی کی کوئی فکر نہیں، بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں تاریخ لینے کی کوشش کی مگر استدعا منظور نہیں ہوئی، اب پرویز الہی یا ووٹ لیں یا گھر جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای سی ایل میں پرویز الٰہی کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے، ووٹ نہ لینے پر قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، اسوقت پنجاب کا کوئی سی ایم نہیں ہے، اگر انکے پاس ووٹ ہوتے تو وہ لے لیتے، انکو بھی پتہ ہے کہ ووٹ نہیں ہے۔

17 دن میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا،پنجاب کی عوام بھوک سے بلک رہی ہے، مونس الہی باہر پیسہ جمع کروانے گیا ہے، انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ  فیصلہ آج کے دن ہی ہو، عدالتی وزیر اعلی آج نہیں رہے گا، ری الیکشن ہوگا اور پنجاب میں سی ایم ن لیگ کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں