ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی15 بار ووٹنگ کے بعدامریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

رپبلکن رہنما کیون میک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں، مک کارتھی کو 216 جبکہ ڈیموکریٹک امید وار حکیم جیفریز کو 212 ووٹ ملے۔

حکیم جیفریز امریکہ کی تاریخ میں ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کے لیے نامزد ہونے والے پہلے سیاہ فام امیدوار تھے۔

ایوان میں ری پبلکن اراکین کی تعداد 222 اور ڈیموکریٹس کی تعداد 213 ہے۔ مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

گزشتہ راؤنڈز کے مقابلے میں 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا تھا۔13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کو 214 ووٹ پڑے لیکن 4 ووٹوں کی کمی سے وہ اسپیکر نہ بن سکے تھے۔

واضح رہے کہ ری پبلکن جماعت کے اپنے ممبران نے  مک کارتھی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ جس کے باعث ایوان میں اکثریت ہونے کےباوجود ریپبکن پارٹی کو اپنا اسپیکر منتخب کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں