نوٹس نکالنے کا مقصد وہاں بلا کر کسی اور کیس میں گرفتار کرنا ہے، مونس الہٰی

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نےکہا ہےکہ آج پتاچلا ہےایف آئی اے نےمیری طلبی کا نوٹس نکالاہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا ہےکہ نوٹس نکالنےکا اصل مقصد یہ ہےکہ مجھےوہاں بلاکرکسی اور کیس میں گرفتار کیاجائے۔

انہوں نےکہاکہ سوا پانچ کروڑ روپے کی آٹھ ٹرانزیکشن میرےاکاؤنٹ میں ہوئی ہیں۔یہ آٹھ ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئےہیں،کسی اور کےاکاؤنٹ سےمیرےاکاؤنٹ میں نہیں آئے۔یہ رقم متعلقہ سال کےٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئرڈہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سیاست اب دشمنیوں میں تبدیل ہوگئی ہے، سابق وزیر خزانہ
مونس الہٰی نےیہ بھی کہاکہ ایف آئی اےمتعلقہ سالوں کےٹیکس ریٹرن اٹھاکر دیکھ لیتی تو نوٹس نہ نکالتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں