واشنگٹن( سٹار ایشیا نیوز )مشہور امریکی ریسلر اورباڈی بلڈربلی گراہم79سال کی عمرمیں چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق وہ اسپتال میں وینٹی لیٹر پرتھےاور دو روزقبل ڈاکٹرز نےانہیں وینٹی لیٹر سےہٹانےکا فیصلہ کیاتھا جس پران کی اہلیہ نےانکار کردیاتھا۔
رپورٹس کےمطابق بلی گراہم گزشتہ سال کورونا کا شکار ہوئےتھےاور انہیں کان کا انفیکشن بھی ہواتھا جو کہ ان کےسر تک پھیل گیاتھا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ریسلنگ کی دنیا میں انہیں سُپر اسٹار کےنام سےجانا جاتاتھا جبکہ ان کا اصلی نام ایلڈرج وین کولمین تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا دورۂ یوکرین
رپورٹس کےمطابق دیگرریسلرز نےبلی گراہم کی موت پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔