کراچی ( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کےصدر علی زیدی کو ان کی رہائشگاہ سےجیکب آباد جیل روانہ کر دیاگیا۔
نقص امن پرگرفتار کیےجانےوالےسابق وفاقی وزیر اورصدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کو بھی کراچی سےجیکب آباد جیل کیلئےان کےگھر سےروانہ کردیاگیاہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے2روز قبل علی زیدی کےگھر کو سب جیل قرار دیکر ان کےگھر کراچی میں منتقل کیاگیا تھا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سےسب جیل کا حکمنامہ منسوخ کرنے کےاحکامات جاری ہوتےہی پولیس کی نفری علی زیدی کو ان کےگھر سےلےکرجیکب آباد جیل کیلئےروانہ ہوگئی ہے۔
معروف عالم دین شہنشاہ حسین نقوی نےبھی علی زیدی سےان کے گھر پر ان سےملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ عدلیہ جیتے گی، سربراہ عوامی مسلم لیگ
علی زیدی نےمیڈیا نمائندوں سےغیررسمی گفتگو میں کہاکہ اللّٰہ پربھروسہ ہے،انہوں نےپاکستان زندہ باد کےنعرے بھی لگائے۔