اسلام آباد ( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کےرہنما عامر کیانی نےکہا ہےکہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں سیاست چھوڑرہا ہوں۔
عامر محمود کیانی این اے61سےپاکستان تحریک انصاف کےٹکٹ پر ایم این اےمنتخب ہوئےتھے۔
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنےوالےعامر کیانی پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کےصدر رہےہیں۔
عامر کیانی کا شمارچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کےقریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، شوکت یوسفزئی
تاحال فوری طور پرعامر کیانی کےسیاست چھوڑنے کی وجوہات سامنےنہیں آ سکیں۔