کراچی( سٹار ایشیا نیوز ) آج ملک میں بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق آج ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت2000روپے کم ہوئی ہے۔
اس کمی کےبعد ملک میں فی تولہ سونا2 لاکھ33ہزار ایک سو روپےہے۔
اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت ایک ہزار714 روپےکم ہو کر ایک لاکھ99ہزار 846روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کا فضل الرحمان اور مریم نواز پر توہین عدالت لگانے کا مطالبہ
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی بازار میں فی اونس سونےکی قیمت9ڈالر کم ہو کر2006ڈالر ہے۔