اسلام آباد ( سٹار ایشیا نیوز )پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں بچےکی پیدائش پر ماں اورباپ کیلئے چھٹی کا بل منظور کرلیاگیا۔
بل سینیٹر قرۃ العین مری نےپیش کیا ہے،بچے کی پیدائش پروالد کو بھی تنخواہ کےساتھ 30دن کی چھٹی مل سکےگی۔
میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل2023کی منظوری کےبعد ماں کو پہلےبچے کی پیدائش پر6ماہ کی چھٹی مل سکےگی۔
ماں کو دوسرےبچےکی پیدائش پر4اور تیسرے پر3 ماہ کی چھٹی مل سکےگی۔
والد کو دوران ملازمت چھٹیاں3 دفعہ میسر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا روسی میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ
قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی اورسرکاری دونوں طرح کےاداروں پرہوگا۔