کراچی( سٹار ایشیا نیوز )کراچی کی میئر شپ کیلئےجماعتِ اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سےرابطہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق آج جماعتِ اسلامی کا وفد تحریک انصاف کے مرکز انصاف ہاؤس جائےگا۔
شام پانچ بجے تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کےدرمیان ملاقات کا امکان ہے۔
یاد رہےکہ کراچی کے میئر کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت کےپاس سادہ اکثریت نہیں ہے۔
246نشستوں کےایوان میں سادہ اکثریت کے کیلئے124نشستیں درکار ہیں۔
جماعتِ اسلامی نے86 اور تحریک انصاف نے41 یوسیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکول میں طالبہ نے ٹیچر پر مرچوں کا اسپرے کردیا
جماعتِ اسلامی اور تحریک انصاف کے اتحاد کےبعد دونوں کی نشستیں127ہوجائیں گی۔