سوات( سٹار ایشیا نیوز)سوات کی تحصیل کبل کےعلاقےکیمارئی میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ15 زخمی ہوگئے۔
سوات پولیس کےمطابق مسافر کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جارہی تھی کہ کیمارئی کےمقام پرڈرائیور سےبےقابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج ہوگا
حادثے کےباعث تین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئےجبکہ15زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرکبل اسپتال منتقل کر دیاگیا ہےجہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔