سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبہ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نےکہا ہےکہ سی پیک پاکستان اور چین کےدرمیان اہم منصوبہ ہے۔

چینی ہم منصب کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے بلاول بھٹو نےکہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کو70 سال ہوچکے۔

انہوں نےکہاکہ چین نےکشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی،مذاکرات کےدوران چینی وزیر خارجہ کےساتھ اہم امور زیر غور آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا
انہوں نےمزید کہاکہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے،پُرامن افغانستان کےبارے میں دونوں ممالک متفق ہیں،پاکستان اور چین کےدرمیان باہمی دلچسپی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں