عمران خان کی خرابیٔ صحت کی خبر پر مریم نواز کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی خرابیٔ صحت پر ردعمل دےدیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان میں مریم نواز نےکہا ہےکہ ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سےنہیں آتا؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سےآتا ہے؟


یاد رہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو خرابیٔ صحت کے باعث شوکت خانم اسپتال کےمیڈیکل بورڈ نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں