لاہور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کی قربانیوں اور ان کےحقوق کو اُجاگر کرنےکیلئے یکم مئی عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے۔
محنت کشوں کےلیے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بےخبر اپنے بچوں کی روٹی کیلئے کام میں جتا ہوا ہے۔ یکم مئی”لیبر ڈے”پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا، جبکہ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
1886کو یکم مئی کےدن امریکا کےشہر شکاگو کے مزدور،سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سےکئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا تھا، جبکہ درجنوں افراد کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنےپر پھانسی دی گئی۔
شکاگو کےمحنت کشوں کےساتھ اظہاریکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے،یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کےساتھ منایا جاتا ہےکہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کےلئے کوششیں تیز کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل
پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز1973میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کےدور حکومت میں ہوا تھا، اس دن کی مناسبت سےملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات،سیمینارز،کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیاجاتا ہے۔