اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےبیان پر ردعمل دےدیا۔
انہوں نےکہاکہ رمضان میں غریبوں کو مفت آٹا پوری ایمانداری اور شفافیت سے فراہم کیاگیا ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مفت آٹا فراہمی کی خود نگرانی کی اور خود ہی شہروں کے دورے کر کے جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھاکہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔