ٹیکساس( سٹار ایشیا نیوز )امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کلیولینڈ میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت5 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کےمطابق گذشتہ رات ہونےوالی فائرنگ ایک گھر میں ہوئی،جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچے سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کےمطابق فائرنگ کےبعد حملہ آور فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر توانائی نے گیس میٹر پر ہوشربا اضافے کو مسترد کردیا
فائرنگ سےمتاثرہ افراد کی عمریں5 سے40 برس کےدرمیان ہیں،فائرنگ کےمحرکات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔