کراچی( سٹار ایشیا نیوز )وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نےگیس میٹر پر ہوشربا اضافہ مسترد کر دیا۔
صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے گیس میٹر کےکرائے میں حالیہ اضافے پر ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہاکہ اوگرا میں بیٹھے بابوٶں کی من مانیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔
انہوں نےکہاکہ سندھ حکومت اس فیصلے کے خلاف وفاق کو اپنے تحفظات سےآگاہ کرے گی، یہ غریب عوام کےساتھ نا انصافی ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ میٹر رینٹ کےساتھ فکسڈ چارجز زیادہ گیس استعمال کرنےوالوں پر ہی لاگو ہوتا ہے۔
صوبائی وزیر توانائی کاکہنا ہےکہ وفاقی ادارے گیس کی تقسیم کےمعاملے پر آرٹیکل 158پر عملدرآمد نہیں کررہے، سب سےزیادہ قدرتی گیس پیدا کرنےوالا صوبہ سندھ گیس سے محروم ہے۔
انہوں نے زور دیتےہوئے کہاکہ ناجائز گیس بلوں کی شکایات رفع کرنے کیلئےایم ڈی سوئی سدرن سے بات کی جاۓگی اور وزیراعظم فوری طور پر اوگرا کےمن مانے فیصلوں کا نوٹس لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان شدید بارشوں کے خطرے سے دو چار ہے، شیری رحمٰن
انہوں نے وزیر اعظم سےدرخواست کی کہ سوئی سدرن کو میٹر رینٹ پر اضافےکا فیصلہ فوری واپس لینے کےاحکامات صادر کیےجائیں۔