کراچی( سٹار ایشیا نیوز )وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ تسلیم کرتا ہوں ہم تھوڑے سست ہوجاتےہیں لیکن لوگوں نےہمیں بار بار یاد دہانی کرانی ہے۔
ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ سندھ حکومت نے آٹزم سے متعلق کام2018میں شروع کیا تھا،سندھ حکومت کے 66سینٹرز اس وقت کام کررہے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ ہم این جی اوز کےساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،2019 میں گلستان جوہر میں سی آرٹس کےنام سے اسکول بنایا،ایک سینٹر حیدرآباد میں چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم کوشش کرتےہیں کہ زیادہ سےزیادہ سرمایہ کاری کریں،میں یا کوئی اور آپ کو راستے میں مل جائیں تو ہمیں یاد دلائیں کہ ہم نےکیا چیز پوری نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں پولیس آپریشن 21 ویں روز میں داخل
مراد علی شاہ نےیہ بھی کہاکہ تنقید ہوتی ہےبہت ہوتی ہےلیکن میں بہتر کرنےکی کوشش کرتا ہوں،اگلے ماہ کچھ پارکس آٹزم کا شکار بچوں کیلئےمختص کردیں گے