لندن( سٹار ایشیا نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نےکہا ہےکہ اللّٰہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہےکہ اس نے اپنے گھر بلایا۔
لندن میں میڈیا سےگفتگو میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کاکہنا تھاکہ کافی عرصہ کے بعد حاضری کا موقع ملا۔پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں،اللّٰہ پاکستان پر رحم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی پیشرفت، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات شروع
انہوں نےمزید نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ گزشتہ20 برس سے سب کےسامنے ہیں،تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا۔
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ایک بار پھر اپنے گھر بلایا، وہاں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف pic.twitter.com/h1ZAuz4Rxq
— PMLN (@pmln_org) April 27, 2023