کراچی( سٹار ایشیا نیوز )محکمہ صحت سندھ کےمطابق گزشتہ روز مسقط سےکراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات کےسبب اسےقرنطینہ کرکےخون کےنمونے لیب ٹیسٹ کیلئےبھیج دیئےہیں۔
انہوں نے بتایاکہ گزشتہ پانچ روز سےمسافر کے چہرے،پیٹھ اور نچلےدھڑ پر سرخی مائل دھبےہیں۔
محکمہ صحت سندھ کےمطابق مسافر کوگزشتہ ایک ہفتے سےبخار بھی ہے،تاہم اسے فوری طور قرنطینہ کردیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی خرابیٔ صحت کی خبر پر مریم نواز کا ردِعمل آگیا
منکی پاکس کی تصدیق کیلئے مسافر کےخون کےنمونے لیبارٹری بھیج دیےگئے۔