انوپم کھیر اہلیہ کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں آنے پر برہم

معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے اہلیہ کرن کھیر کی صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایم پی کرن کھیر کی موت سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں جس کے بعد اداکارہ کے شوہر انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کیا۔
انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ کرن کی صحت کے حوالے سے کچھ افواہیں زیر گردش ہیں جو سراسر غلط ہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں جب کہ شام میں ہی انہیں کووڈ ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Star Asia

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

برطانیہ نے ترکی سمیت مزید 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

Read Next

یوم القدس پر اسرائیلی فوج کا مسجدالاقصیٰ پر حملہ، 200 سے زائد فلسطینی زخمی