پاکستان نے ٹی بلز سے ہدف سے بھی زیادہ رقم اکٹھی کرلی

حکومت پاکستان نے ٹریژری بلز (ٹی بلز)کے ذریعے ہدف سے زائد رقم اکٹھی کر لی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ٹی بلز کے ذریعے 900ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا تھا، تاہم حکومت کو 1ہزار 92ارب روپے حاصل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے مسابقتی نیلامی میں تین ماہ کے پیپر کے عوض 39ارب روپے، 6ماہ اور 12ماہ کے ٹی بلز کے عوض بالترتیب 12ارب روپے اور 882ارب روپے حاصل کیے۔ اس کے علاوہ حکومت کو غیرمسابقتی نیلامی کے ذریعے 159ارب روپے وصول ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں