اسرائیل کی ایک اور ہسپتال پر بمباری، 433 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی شامل

اسرائیل نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور ہسپتال پر بم برسا دیئے، 433 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں واقع ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور القدس ہسپتال کے قریبی علاقے میں آدھے گھنٹے تک بم برسائے، القدس ہسپتال میں 8 ہزار فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ الشفاء ہسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا جہاں زیادہ شہادتیں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی سکول پر بھی بم برسائے گئے جہاں پناہ لینے والے کئی نہتے مسلمان شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے، باہر نکلنے کی کوشش کرنیوالوں پر بھی حملے کئے جاتے ہیں۔یوں ایک جگہ فلسطینیوں کو بند کر کے چاروں طرف سے بم برسا کر نسل کشی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں