ماش کی دال کے دہی بڑے

میٹھے بیسن کے دہی بڑے تو ہر کوئی بنا لیتا ہے لیکن آج بات کرتے ماش کی دال سے بنے ہوئے مذیدار دہی بڑوں کی ریسیپی پر۔

اجزاء:

ماش کی دال ڈیڑھ کپ، نمک حسب ذائقہ، تیل فرائی کیلئے، دہی ایک کلو، املی کی میٹھی چٹنی حسب ضرورت، ناریل پسا ہوا، ہرا دھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا، نمک ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ، بگھار کیلئے تیار دو کھانے کے چمچے، رائی ایک کھانے کا چمچہ، کڑی پتے چند عدد

ترکیب:
ماش کی دال 2 سے 3گھنٹے کیلئے بھگو دیں، پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں۔ دال بالکل باریک نہ ہو تھوڑی سی دانے دار رہنی چاہیے۔ اب اس میں نمک ملا کر کڑھائی میں تیل گرم کرکے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کرلیں۔

جب گولڈن ہو جائیں تو نکال کر کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں، اس کے بعد دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔ ایک ڈش میں پکوڑوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں۔ اس کے بعد ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اور اوپر سے دہی ڈال دیں۔

پھر اس پر املی کی چٹنی، ناریل، نمک، لال مرچ، چاٹ مسالہ، بگھار اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔ ماش کے دہی بڑے تیار ہیں۔

Vinkmag ad

Star Asia

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

مالی بحران کا شکار بھارتی میوزک ڈائریکٹر ونراج بھاٹیا انتقال کرگئے

Read Next

http://starasianews.tv/?p=7950