عید تک گجرنالے اور اورنگی نالے پر آپریشن فوری روکنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عید تک گجرنالے اور اورنگی نالے پر آپریشن فوری روکنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران اورنگی اورگجر نالے کے متاثرین عدالت میں پیش ہوئے۔

متاثرین نے نالوں پر آپریشن روکنے اور متبادل جگہ کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔

عدالت نے انتظامیہ کو عید تک گجرنالے اور اورنگی نالے پر جاری آپریشن فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ عید کے دنوں میں شہریوں کو گھروں سے بے دخل نہ کیا جائے۔

Vinkmag ad

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

کیا ختم قرآن کے موقع پر تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھنا ٹھیک ہے؟

Read Next

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی زمبابوے کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری