معروف بھارتی اداکار یوگنڈا میں چل بسے

بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کے اداکار و ہدایتکار سکھجندر شیرا یوگنڈا میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ شیرا اپنے دوست سے ملنے گئے تھے جہاں وہ نمونیا کا شکار ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر سکھجندر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم آج وہ انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق سکھجندر کی میت لانے کیلئے لواحقین کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے تاہم کورونا کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

سکھجندر پنجاب کے مشہور اداکار تھے اور انہوں نے کئی معروف پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Vinkmag ad

Star Asia

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

اداکارہ منشا پاشا رمضان میں وزن بڑھنے سے پریشان

Read Next

پی پی 84 خوشاب ضمنی انتخاب: ن لیگ نے میدان مار لیا