پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے پر تیار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے پر راضی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں این سی او سی کے مشورے کا منتظر ہے کیونکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا اور اس سلسلے میں موجودہ صورتحال پر پی سی بی این سی او سی سے رابطے میں ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی نے کراچی میںانعقاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی تو ایونٹ کو یو اےای منتقل کردیا جائے گا کیونکہ پی سی بی کے لیےایونٹ مکمل کرانا ضروری ہے اور آگے ونڈو ملنامشکل ہے اسی بنیاد پر سی بی ایونٹ کو یو اے ایمنتقل کرنے پر رضا مند ہے۔واضح رہےکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شیڈول ہیں اور میچز سے قبل 7 روزکے قرنطینہ کی مدت 22 مئی سے شروع ہونا ہے۔

Vinkmag ad

Star Asia

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

ٹیسٹ رینکنگ جاری:بابراعظم کی تین درجے تنزلی

Read Next

’اپنے پیاروں کو خود سے قریب رکھیں‘