3 مئی یوم آزادی صحافت،،پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس

نمائندہ خصوصی سٹار ایشیاء نیوز عید محمد سے) عالمی یوم صحافت 3 مئی کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس لاہور کے مرکزی دفتر میں ہوا۔ کورونا خدشات کے پیش نظر عہدیداروں اور ایگزیکٹو ممبران نے ورچوئل شرکت کی۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل پنجاب ملک ندیم نے کی۔ اجلاس میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات کے دوران دنیا بھر میں شہید ہونے والے صحافیوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں، تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ
آج آزادی صحافت کا عالمی دن ہے اللّٰہ رب العزت ہر صحافی کی حفاظت فرمائے جو سچ اور حق کی آواز بن کر عوام تک اپنے قلم کے ذریعے سچائی لاتے ہیں.
اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے،جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ملک ندیم کا کہنا تھا کہ
صحافتی فرائض کے دوران قتل،زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ ہم اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہیں،صحافت آزادی رائے کا اظہار اور ریاست کے چار ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے،مگر آج ریاست کا یہی ستون نازک دور سے گزر رہا ہے اور اسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان میں صحافیوں کی زندگی مشکلات سے دوچار ہے۔ حکومت پاکستان نے صحافیوں کے لیے کوئی پالیسی وضع نہیں کی جو کہ زیادتی ہے۔ ہم آج کے دن کی مناسبت سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں۔ جس میں صحافیوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت بھی فری اور علاج معالجہ بھی فری ہونا چاہیے۔ دوران سروس وفات پانے والے صحافیوں کو ماہانہ وظیفہ اور بچوں کی کفالت کے لیے حکومت وقت ٹھوس اقدامات کرے۔علاوہ ازیں صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کی یقینی بنانا ریاست کی زمہ داری ہے۔
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن دیگر قومی و بین الاقوامی تنظیموں کے شانہ بشانہ صحافیوں کی خدمت میں اپنا فعال کردار ادا کرے گی

Vinkmag ad

Star Asia

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگایا جاتا، مریم

Read Next

بیلجیئم: 22 ہزار سے زائد پستول بھٹی میں پگھلا دیے گئے