اسموکی چکن فلے برگر

برگر تو بچے بڑے سب کی پسند ہوتے ہیں تو آئیے آج افطار کی رونق دوبالا کرنے کے لیے بچے بڑوں کے پسندیدہ بون لیس چکن فلے برگر کی ریسیپی پر ہی بات کرلیتے ہیں۔

اجزاء
بون لیس چکن فلے 500 گرام۔ لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچہ۔ مسٹرڈ پیسٹ 1کھانے کا چمچ۔ چینی 1چائے کا چمچ۔ سفید مرچ 1چائے کا چمچ۔ نمک حسب ضرورت۔ سویا سوس 2 کھانے کے چمچ۔ کٹی لال مرچ 1 کھانے کا چمچ۔

اسموکی سوس کیلئے اجزاء:
مایونیز 4 کھانے کے چمچ۔ باربی کیو سوس 1 چائے کا چمچ۔ نمک حسب ضرورت۔

برگر کیلئے:
بن حسب ضرورت۔ چیز سلائس حسب ضرورت۔ آئس برگ حسب ضرورت۔ پیاز، ٹماٹر کا سلائس حسب ضرورت۔
ترکیب:
مکسنگ باؤل میں چکن اور تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں اور2 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اب چکن فلے کو کرل پین میں تیل لگا کر 3منٹ تک دونوں طرف سے پکالیں۔

اسموکی سوس کے لیے مکسنگ باؤل میں تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں۔ برگر بنانے کے لیے بن کی بیس پر اسموکی سوس لگائیں۔

پھر آئس برگ رکھ کر چکن فلے رکھیں۔ اب چیز کا سلائس لگا کر ٹماٹر اور پیاز کے سلائس رکھیں۔ اس کے بعد اسموکی سوس لگا کر بن کا دوسرا حصہ رکھ کر سرو کریں۔

Vinkmag ad

Star Asia

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

سعودی طالبات نے کباڑ سے مجسمے تیار کرلیے

Read Next

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت