کمپریسر استعمال کرنے والے گیس صارف کو ایسی سزا دی گئی کہ آئندہ غیر قانونی کام سے پہلے10 بار سوچے گا

سرگودھا میں گیس سپلائی لائن پر کمپریسر لگا کر دوسروں کی گیس روکنے والے صارف کا کنکشن ہی منقطع کر دیا گیا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں گیس کے مزید 687 کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ اسلام آباد میں غیر قانونی گیس استعمال پر 7 کنکشن کاٹے گئے۔ سرگودھا میں سپلائی لائن پر کمپریسر لگا کر دوسروں کے حصے کی گیس روکنے والے کا کنکشن بھی کاٹ دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 28 گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔ ساہیوال اور لاہور میں گیس چوری پر 29کنکشن کاٹے گئے۔ دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی گیس استعمال پر بڑی تعداد میں سپلائی روک دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں