رمضان سے پہلے ہی ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے، آلو پیاز بھی مہنگا

رمضان المبارک سے  پہلے اچانک ٹماٹر کی قیمتوں کو  پر لگ گئے اور  ٹماٹر  تقریبا 8 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔

رمضان شروع ہونے سے قبل ہی آلو اور پیاز کی قیمتیں  بھی بڑھنے لگیں جبکہ گھی، چینی، دال ماش اور انڈوں کی قیمتوں میں  بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور کیلے 100 سے 130 روپے درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ 

دوسری جانب  ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں  22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور  9اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں مہنگائی میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال معاشی نمو3 فیصد تک رہنے کے اندازے  اور  شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہنے کی  پیش گوئی کی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Star Asia

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

گومل یونیورسٹی میں گانے لگانے پر طلبا پر جرمانہ

Read Next

موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی