حوادث ومصائب

دنیامیں انفرادی و اجتماعی طور پرلوگوں کومختلف قسم کے مصائب، حوادث اور قدرتی آفات وبلیات کاسامناکرنا پڑتا ہے، اس کی حقیقت وحکمت توبہرحال اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے؛ البتہ قرآن مجید اور احادیثِ طیبہ کے مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انسانوں پرمصیبتوں وتکالیف کے آنے کی بڑی اور بنیادی وجوہات دو ہیں۔ انسانوں میں سے جولوگ گناہوں کے مرتکب ہوسکتے ہیں، اُن پرآنے والی مصیبتیں اور تکلیفیں خود اُن کے اپنے شامتِ اعمال کانتیجہ ہوتی ہیں۔ گناہ اور نافرمانیاں خواہ کفر وشرک کی حدکو پہنچی ہوئی ہوں یاعام صغیرہ یا کبیرہ گناہ ہوں، بسا اوقات مکافاتِ عمل کے طور پرانسان کو ان کاخمیازہ بھگتنا پڑتا ہے اور آخرت کے بڑے عذاب سے پہلے اِسی دنیا میں انسان کوبطورِ تنبیہ مختلف اقسام کی پریشانیوں اور تکلیفوں میں مبتلا کردیا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: (1)”اورتجھے جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ تیری وجہ سے ہی پہنچتی ہے‘‘ (النساء: 79)، (2): ”اور تمہیں جو بھی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ تمہارے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے، (حالانکہ) اللہ بہت سے گناہوں کو معاف بھی فرما دیتا ہے‘‘ (الشوری: 30)۔ (3): ”خشکی اورتری میں لوگوں کے ہاتھوں سے کی ہوئی بد اعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا تاکہ اللہ اُنہیں اُن کے بعض کرتوتوں کا مزہ چکھائے، شاید وہ باز آجائیں‘‘ (الروم: 41)۔

Vinkmag ad

Avatar

کاشف امین

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دھوکہ دہی سے لوگوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنیوالی کمپنیوں کی فہرست جاری کردی۔ ان کمپنیوں کا دعویٰ تھا کہ یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں تاہم حقیقتاً ایسا نہیں تھا۔

Read Previous

زرعی پیداوار اور کولڈ سٹوریج

Read Next

میرا مالک بڑا رحیم و کریم ہے