سینکڑوں سال پرانے قمار خانے میں ایک لڑکے کے بھوت کی موجودگی کا انکشاف

برطانیہ میں ایک چار سو سال قدیم قمار خانے میں ایک لڑکے کے بھوت کا انکشاف ہوا ہے جو مبینہ طور پر جواریوں کو دیکھ کر منہ چڑاتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ شراب اور جواءخانہ برطانوی علاقے مرسیسائیڈ کے قصبے رین ہل میں واقع ہے۔
یہ عمارت 17ویں صدی عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی، جس میں کئی سرنگیں بھی ہیں جو اب بند کی جا چکی ہیں۔ یہ سرنگیں عمارت کو قریبی علاقوں سے ملاتی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان خفیہ سرنگوں کے ذریعے کیتھولک مسیحیوں کو اولیور کرومویل کی حکومت کے دوران اس عمارت میں لایا جاتا تھا۔
عمارت میں آنے والے کا دعویٰ ہے کہ وہ اکثر ایک لڑکے کا بھوت دیکھتے ہیں جو ان کی طرف دیکھ کر منہ چڑاتا ہے۔ قمار خانے کی انتظامیہ کی طرف سے بھوت پریت کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جنہوں نے عمارت کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں بھوتوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں