سعودی عرب کی 5ہزار سال پرانی طویل دیوار

آپ نے دیوار چین کے بارے میں تو سُنا ہی ہوگا لیکن شاید بہت کم ہی لوگ سعودی عرب میں واقع ہزاروں سال قدیم طویل دیوار کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ یہ تاریخی شہر تبوک میں واقع ہے اور اس کا نام دیوار تیما ہے۔

العربیہ اردو ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرزمین میں ان گنت تاریخی مقامات مملکت کی تاریخی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہی تاریخی مقامات میں مملکت کے شمال مغرب میں واقع ایک دیوار بھی شامل ہے جو جزیرۃ العرب کی سب سے پرانی، بڑی اور طویل دیوار ہے۔

یہ دیوار تاریخی شہر تبوک کے لینڈ مارک کا درجہ رکھتی ہے اور اس کے اطراف میں کئی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات واقع ہیں۔ یہ دیوار زمانہ قدیم کی تجارتی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

Vinkmag ad

Star Asia

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

سعودی عرب کی 5ہزار سال پرانی طویل دیوار

Read Next

سال 2020ء میں دریافت ہوئے خزانے