معروف بھارتی گلوکار جہان فانی سے کوچ کر گئے

معروف بھارتی گلوکار انوپ گھوسل جہان فانی سے کوچ کر گئے۔نجی ٹی وی کےمطابق انوپ گھوسل کئی بیماریوں میں مبتلا تھے اور کلکتہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے۔انوپ گھوسل نے تجھ سے ناراض نہیں زندگی سمیت گیت گائے اور شہرت حاصل کی، 1981 میں انہیں پلے بیک گلوکاری کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ گلوکار سیاست میں بھی متحریک تھے اور 2011 کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں