خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہر مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 نزد جناح گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں