جنوبی افریقی وزیر خارجہ نےاسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ایک اخبار کے لیے لکھے گئے مضمون میں جنوبی افریقی وزیر خارجہ نیلیڈی پنڈو رکا کہنا تھاکہ انہیں توقع ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائے گا۔انہوں نے لکھا کہ ہم آئی سی سی کے پراسیکیوٹر سے تحقیقات کی رفتار بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں موجود 4 میں سے 3 خلاف ورزیوں یعنی جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کی تحقیقات کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں توقع ہے کہ ذمہ داران کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے’۔اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے کچھ اراکین کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے جانے چاہیے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا چند ممالک میں شامل ہے جو اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔جنوبی افریقا کی حکومت کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں