صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون اخلاقیات اور انسانیت کی بنیاد پر ہونے چاہیئے، ممالک کے درمیان پرامن اشتراک ہی مسائل کا حل ہے۔

0 16

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے مثبت حکمت عملی پر کارفرما ہے اور اس کانفرنس کے انعقاد سے بلیو اکانومی کے فروغ کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سمندری آلودگی کے باعث آبی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، دنیا بھر کے سمندروں کو آبی حیات کا بھرپور خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہ ہے کہ سی پیک کے باعث پاکستان سے مصنوعات کی خریداری اور ترسیل آسان ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.