راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت کیلئے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 370 رنز کا بڑا ہدف دیدیا، دوسری اننگز میں‌محمد رضوان نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

0 18

سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے ایک سو انتیس رنز، چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو بلے بازمحمد رضوان اور حسن علی کریز پر آئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 143 رنز پر گری جب حسن علی صرف 5 سکور بنانے کے بعد مہاراج کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کے بعد یاسر شاہ میدان میں اترے، وہ 23 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ نعمان علی نے 45 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا سکے۔ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا گیا، جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 370رنز درکار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.