وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ چین پہلاملک ہے جس نے ہماری کوروناویکسین کیلئے مدد کی ،چین کاشکرگزارہوں کہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا

0 20

سندھ میں کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کاآغاز کردیاگیا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ ویکسین تحفے میں دیں ،وفاق کی جانب سے کورونا کی 83 ہزارویکسین سندھ پہنچی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی ،حیدرآبادودیگرشہروں میں ویکسین سنٹربنائے ہیں ،کورونا ویکسین کامعاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سندھ سے کہوں کہ اپنا ڈیٹاتیار رکھیں،ہمیں معلوم نہیں 5 لاکھ کورونا ویکسین کی تقسیم کیسے ہوئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.