ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا۔ وفاق میں اسد عمر اور صوبوں میں وزرا ئے اعلیٰ نے افتتاح کیا،

0 14

لاہور میں میو ہسپتال، سروسز، جنرل، میاں میر ہسپتال سمیت 20 سے زائد سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ میو ہسپتال میں 6 ہزار ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگے گی۔

کراچی میں ویکسین کی تیراسی ہزار سے زائد خوراکیں نجی ائیر لائن کے ذریعے
پہنچائی گئیں، جنہیں پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں کولڈ سٹوریج منتقل کیا گیا۔ نیو کراچی چلڈرن ہسپتال میں ویکسی نیشن کیلئے موک ایکسرسائز بھی کی گئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 44 ویکسی نیشن سنٹرز تجویز کئے گئے ہیں، بلوچستان کو 10 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن دی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.